ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نائب صدر انتخابات کے لئے مشترکہ امیدوار اتارے گا اپوزیشن، 11جولائی کومیٹنگ

نائب صدر انتخابات کے لئے مشترکہ امیدوار اتارے گا اپوزیشن، 11جولائی کومیٹنگ

Thu, 06 Jul 2017 20:01:51  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے اپوزیشن ایک مشترکہ امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے خاص بات چیت میں کہا کہ نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے اپوزیشن ایک مشترکہ امیدواراتارے گا۔اس کے لئے غیر این ڈی اے جماعتوں کی میٹنگ دہلی میں 11جولائی کو بلائی گئی ہے۔
آزاد نے کہا کہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو بلایا گیا ہے، جس میں جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بھی شامل ہیں۔آزاد نے کہا کہ آخری بار صدارتی انتخابات میں نتیش کمار نے این ڈی اے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وعدہ ہو گیا اور اپوزیشن پارٹی اپنا نام سامنے نہیں لا پائے،میرا کمار کا نام بعد میں سامنے آیا۔اسی لیے اس بار ہم نے پہلے ہی میٹنگ بلائی ہے۔
آزاد نے امید ظاہر کی کہ اس وقت نتیش کمار حزب اختلاف کے ساتھ ہوں گے۔غلام نبی آزاد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، جو بھی امیدوار منتخب کیا جائے گا، وہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔کانگریس اس پر بالکل زور نہیں دے گی کہ امیدوار کانگریس ہو، اگر کسی اور نام پر اتفاق بنتا ہے تو کانگریس مکمل طور پر اس امیدوار کی حمایت کرے گی۔
غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے نائب صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔انتخابات کے لئے 5اگست کو پولنگ ہوگی۔اس انتخاب کے لئے نامزدگی بھر نے کے لئے 18جولائی تاریخ ہے، وہیں نامزدگی انکوائری کی آخری تاریخ 19جولائی ہے۔نامزدگی واپسی تاریخ 21جولائی ہے۔


Share: